• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی ناردرن گیس، بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے گھریلو صارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان کیا گیا ہے ۔

سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کے مارچ کے مہینے کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مارچ کے مہینے کے بل کسی بھی بینک میں 3 اقساط میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق تین اقساط میں بل وصولی کے سلسلے میں تمام بینکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ یہ رعایت صرف 2 ہزار روپے تک کے گیس بل پر دی گئی ہے۔

تازہ ترین