• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن ضروری تھا، پہلے سے شروع ہو جانا چاہیے تھا، خالد مقبول

رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن ضروری تھا، پہلے سے شروع ہو جانا چاہیے تھا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی 50 فیصد آبادی کی لاک ڈاؤن سے مشکلات بڑھی ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں مسائل مزید گھمبیر ہو جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا کا مسئلہ عالمی چیلنج ہے، دنیا کے دو سو ممالک کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اس کی فلاحی تنظیم ’خدمت خلق فاؤنڈیشن‘ تیسری بڑی فلاحی تنظیم رہی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے قیام سے قبل خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

خالد مقبول نے کہا کہ ہم ضرورت مندوں کے گھروں پر راشن فراہم کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سے بہتر شہروں کو کوئی نہیں جانتا، ہم بہتر انداز سے راشن تقسیم کر سکتے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ حکومت راشن کی تقسیم کو منصفانہ بنائے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم اس موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین