سندھ حکومت نے مجمع جمع کرکے راشن تقسیم کرنے پا بندی عائد کردی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں ایک ساتھ مجمع کو راشن دینے پر پابندی ہوگی، کیونکہ یہ لاک ڈاؤن کی روح کے خلاف ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ جن افراد کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے ان کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایتی سیل بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو دن میں 32 ہزار افراد تک راشن پہنچا چکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان نیوی کی طرف سے بھی 30 ہزار افراد تک راشن پہنچایا گیا ہے۔