• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخوراک پنجاب نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیدیا

وزیرخوراک پنجاب نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیدیا


وزیرخوراک پنجاب سمیع اللّٰہ چودھری نے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔ وزیرخوراک نے استعفا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد دیا۔

 استعفیٰ کے متن کے مطابق  سمیع اللّٰہ چودھری کا کہنا ہے کہ مجھ پرالزام ہے کہ محکمے میں ریفارمز نہیں کرسکا، انکا مزید کہنا تھا کہ جب تک الزامات کلیئر نہیں ہوتے حکومتی عہدہ نہیں لوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کیلیے ایسی ہزاروں وزارتیں قربان کرنے کیلیے تیار ہوں، چند روز پہلے محکمے میں اصلاحات نہ کرنےسے متعلق بےبنیاد الزامات لگائے گئے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، جب تک خود کو بےقصور ثابت نہ کرلوں اس عہدے کا اہل نہیں سمجھتا، ہر فورم پر خود کو احتساب کیلیے پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔

تازہ ترین