• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں پر تشدد و گرفتاری قابل مذمت، فوری رہا کیا جائے، اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج اور گرفتاری قابل مذمت ہے، پاکستان بھر میں اس وقت ڈاکٹرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر انسانی زندگیاں بچا رہے ہیں۔

 اے این پی کے سربراہ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں مزید کہا کہ حفاظتی کٹس یا دیگر سامان کا مطالبہ کرنا کسی بھی طور پر ناجائز یا غلط نہیں ہے، ان ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو فوری طور پر حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔ 

انہوں نے اےاین پی بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ذمہ داروں اور انتظامیہ کے ساتھ مل بیٹھ کر ڈاکٹرز کے مسائل حل کرائیں۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔

تازہ ترین