• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون قابل مذمت ہے، راجہ سکندر

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ)گلوبل پاکستان و کشمیر سپریم کونسل جس کے تحت ہندوستان کے مقبوضہ جموں کشمیر کے لئے نیا ڈومیسائل قانون لاگو کیا گیا ہےکی راجہ سکندر خان چیئرمین عالمی پاکستان و کشمیر سپریم کونسل کے ساتھ صدر جی پی کے ایس سی کالا خان نے شدید مذمت اور مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی وزارت داخلہ کو چاہئے کہ وہ اس نئے ڈومیسائل قانون پر فوری طور پر نظر ثانی کرے اور اس کو واپس لے کیونکہ اس قانون سےدیگر قوموں کو مقبوضہ کشمیرکی عوام کے حقوق حاصل ہوگئے ہیں۔ یہ قانون جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار نوجوانوں سے ملازمت کے مواقع کے حقوق چھیننے کے ساتھ ساتھ اس کی اجازت دینے کا ایک طریقہ ہے اور یہ سب کشمیری عوام کی آبادیاتی تبدیلی کے ذریعہ خواہشات کے منافی ہے۔ یہ ایک آئینی دہشت گردی ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ معاہدوں اور کنونشنز سمیت انسان دوست قوانین کے خلاف ہے۔ نیز دیگر ریاستی قوانین جن میں ترمیم کی گئی ہے وہ بھی ریاست جموں و کشمیر کے شہریوں کی خواہش اور توقع کے مطابق نہیں ہیں اور ان پر بھی نظر ثانی کرکے ان کو واپس لیا جانا چاہئے۔
تازہ ترین