کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کوچزکی ہدایت کے مطابق گھروں پر کوچز کے ٹریننگ پلان پر عمل شروع کردیا۔کھلاڑیوں نے اپنی ٹریننگ کی ویڈیوز پی ایچ ایف کو بھجوادی ہیں۔ان میں عمر بھٹہ ،علی شان ، ابوبکر محمود، اظفر یعقوب اور عماد شکیل بٹ شامل ہیں۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کاآئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے ۔ کوشش ہے کہ دستیاب وسائل میں کھلاڑی خود کو فٹ اور متحرک رکھ سکیں۔