• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن کرکٹرز کو گھر پر ٹریننگ کی ہدایت

کولمبو (جنگ نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو لاک ڈاؤن میں گھر پر ہی تربیت کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر اپنی فٹنس پر زور دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال ہوتے ہیں یا نہیں اس کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔ لیکن فٹنس پر ابھی سے توجہ لازمی ہے، ہر کھلاڑی کو اس کی جسمانی ساخت کے لحاظ سے فٹنس کے لیے الگ الگ ورزش کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل دیاسری جیا سیکارا نے سن 2017 میں زمبابوے جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی شکست اور اس کے بعد چیمپئنز ٹرانی سے جلد باہر ہو جانے کو ذلت آمیز قرار دیتے ہوئے ٹیم کی فٹنس پر شدید تنقید کی تھی۔
تازہ ترین