اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عہدے بدلنا بیوقوف بنانے کے مترادف ہے‘ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب جب تک گرفتار نہیں ہوتے‘ عوام کو ان کے آٹا اور چینی چوری کا جواب نہیں ملے گا۔ وزیراعظم ایک ٹویٹ اور کابینہ میں ردوبدل کر کے اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوسکتے۔ وفاقی کابینہ میں ردوبدل پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آٹا اور چینی سے منسلک تمام فیصلے کئے۔