• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300 عمرہ زائرین کی وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی اپیل

300 عمرہ زائرین کی وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی اپیل 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب میں ایک ماہ سے پھنسے تین سو سے زاید عمرہ زائرین نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور سعودی عرب میں حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس کھانے پینے اور ادویات تک کے پیسے ختم ہوگئے ہیں۔ رہائش کے مسائل کا بھی سامنا ہے ہوٹل والے مزید ٹہرانے پر تیار نہیں۔۔ آئندہ چند روز میں ان عمرہ زائرین کی واپسی کے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ان کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

تازہ ترین