• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن میں تاخیر سندھ حکومت نے نہیں کی، شرجیل میمن کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی بی آر ٹی ریڈلائن میں تاخیر یا کوتاہی سندھ حکومت کی نہیں ہے۔

ریڈلائن منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کو کام ملنے کے بعد تیزی سے کام جاری ہے، کسی بھی عدالتی حکم کے باوجود کام ایک سیکنڈ نہیں رکے گا۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ ہمارے اوپر توہین عدالت ہوجائے تو ہم عدالت میں سرجھکا کر معافی مانگ لیں گے، کام نہیں رکے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آر ٹی آنے والی نسلوں کا پروجیکٹ ہے، عوام کی پریشانی پر معذرت خوا ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن میں تاخیر کی کوتاہی سندھ حکومت کی نہیں، بڑی چیز حاصل کرنے کے لیے کڑوے گھونٹ پینا پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں اس پروجیکٹ پر سیاست کر رہی ہیں، کراچی ایک شہر نہیں ایک ملک ہے یہاں کے چیلنجز بہت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید