• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی کے ایک ہی خاندان کے 11؍افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ضلع وسطی کے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ متاثرہ خاندان میں عباسی شہید اسپتال کی ایک خاتون ڈاکٹر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں، تمام متاثرہ افراد کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا۔ سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز بلدیہ عظمی کراچی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے عباسی شہید اسپتال کی خاتون ڈاکٹر اور انکے خاندان کے دیگر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے مطابق ایک ہی خاندان کے 11؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام افراد کا تعلق نارتھ ناظم آباد سے ہے۔

تازہ ترین