• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ لاک ڈاؤن ‘ شہریوں کی نقل و حرکت میں ریکارڈ اضافہ

پشاور(وقائع نگار)اندرون شہر لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کی نسبت دوسرے مرحلے میں شہریوں کی نقل و حرکت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے مختلف علاقوں سے نقل و حرکت کرنے والے شہریوں کی جانب سے نت نئے بہانوں سے ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن کے سولہوویں روز بازاروں میں خریداری جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے مطابق زیادہ ترشہری بیماری ، کسی کی عیادت ، یا پھرتعزیت کے لئے جانے کا جواز پیش کرتے ہیں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حکومتی اقدامات اپنی جگہ لیکن شہریوں نے گھروں تک محدود رہنا چھوڑ دیا ہے اندرون شہر ہشتنگری ،رامپورہ ، فقیر آباد ، جی ٹی روڈ ، فقیر آباد ، رامداس ، نوتھیہ ، کوہا ٹ روڈ پر شہریوں کی بڑی تعداد سبزی ، فروٹ اور بچوں کے لئے سامان لینے کے بہانے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں
تازہ ترین