معروف اداکارہ مایا علی نے کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے جس کا اعلان اُنہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
مایا علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ سب کو میرا سلام ہے، اُمید کرتی ہوں کہ آپ سب بالکل ٹھیک ہوں گے اور قرنطینہ میں بہترین وقت گُزاررہے ہوں گے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ہر ایک شخص کورونا کے اِس مشکل معاملات سے اپنے طریقے سے نمٹ رہا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’جیسا کہ میں پہلے بھی یہ بات کہہ چُکی ہوں کہ ہمیں ہمیشہ ایک اُمید رہتی ہے اور ابھی بھی یہ ہی اُمید ہے کہ انشااللّہ یہ وقت بھی گُزر ہی جائے گا۔‘
مایا علی نےایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کچھ دن کے لیے سوشل میڈیا سے ایک چھوٹا سا وقفہ لینے جارہی ہوں۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’اِس مشکل گھڑی سے ہر ایک شخص اپنے طریقے سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے سب کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی سوچا کہ میرے لیے میرا اندرونی امن تلاش کرنے اور میرا اپنے پورے نظام کو دوبارہ بہتر طریقے سے ترتیب دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اللّہ تعالیٰ کی شُکر گُزار ہوں۔‘
مایا علی نے لکھا کہ ’بعض اوقات ایسا ہوتا ہےکہ ہم اللّہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور پھر اُن لاتعداد نعمتوں کو گنتے ہیں تو اپنے رب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ’میری ٹیم اِسی طرح راشن کی تقسیم کرتے رہے گی اور میں ہر اُس شخص کی مشکور ہوں جس نے اِس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔‘
اُنہوں نے لکھاکہ ’یہ راہِ نیکی کا کام اُس وقت تک ختم نہیں ہونا چاہیے جب تک کہ سب کچھ پہلے جیسا نہ ہوجائے۔‘
مایا علی نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے محفوظ رہیں اور آپ سے جلد ہی بات ہوگی۔‘