معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ وہ آج کل قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہیں۔
گزشتہ روزپاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
فرحان سعید نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہائے دوستو، آج کل میں قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہوں کیونکہ میں یہ وقت گھر میں آرام کرکے گُزار رہا ہوں۔‘
گلوکار و اداکار نے لکھا کہ ’ یہ فیملی کو وقت دینے کا سب سے بہترین موقع ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ آپ سب محفوظ ہیں اور محفوظ ہی رہیں گے۔‘
فرحان سعید نے لکھا کہ ’یہ وقت بھی گُزر ہی جائے گا، آئیے ہم ذمہ دار بنیں اور اِس وبا کو شکست دیں۔‘
گلوکار و اداکار نے اپنے مداحوں کے لیے لکھا کہ ’میں آپ سب کو بہت یاد کرتا ہوں اور میں آپ کے سامنے واپس اسٹیج پر پرفارم کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا ۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’انشا اللّہ جیسے ہی یہ وقت گُزرے گا ہم دوبارہ اسٹیج پر ملیں گے۔‘
آخر میں فرحان سعید نے لکھا کہ ’زیادہ سے زیادہ خیرات کریں اور اِس نیک کام کی شروعات پہلے اپنے اردگرد کے لوگوں سے کریں۔‘