• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا جی نے از خود تنہائی میں بچوں سے کیا سیکھا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا جی نے ٹریمپولین پر چھلانگ لگاتے وقت کی ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم بچوں سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔

کورونا جیسی مہلک وبا نے دنیا بھر کے انسانوں کو ایک مشینی زندگی سے روک دیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ لوگ اب چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی غور کررہے ہیں جو ہماری زندگی کے بیشتر مراحل میں نظر انداز کردئیے جاتے ہیں ۔

ایسی ہی غور و فکر پر مبنی ایک ویڈیو میرا جی نے بھی شیئر کی جس میں انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ ہم بچوں سے نہیں سیکھ سکتے۔


میرا جی نے لکھا کہ ایک انتہائی فکر انگیز سبق جو مجھے کورونا نے سکھایا وہ یہ ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں، ہم ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جیسا کہ میں نے 6 سالہ عالیہ سے شکست کھانے کے بعد بہت کچھ سیکھا۔

لاک ڈاؤن کے دنوں میں میرا جی نیو یارک میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مثبت سرگرمیاں اختیار کئے ہوئے ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے طویل کیپشن میں اداکارہ نے نئی دنیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود ساختہ  تنہائی میں معیاری کام کرکے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک بہترین وقت گزار رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے گھر کے پچھلے حصے کو جم بنایا ہوا ہے جس کی ہم خود صفائی کرتے ہیں۔

تازہ ترین