• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا وزیرِاعظم کی پہلی ترجیح ہے: فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا اور ان کے لیے ریلیف کی فراہمی وزیرِ اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں ریلیف اقدامات کی نچلی سطح پر منتقلی کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولتوں کی راہ میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، صوبوں کے ساتھ تعاون و ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مستحق افراد کے گھر گھر پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: ثابت ہوا پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں، فردوس اعوان

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا ہے کہ صنعت کا پہیہ مرحلہ وار چلانے کے لیے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات بھی کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریلیف کاوشوں کے لیے ٹائیگر فورس اور مخیر حضرات کے مؤثر کردار پر لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔

تازہ ترین