آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دنیا بھر میں کورونا سے 76 ہزار سے زائد اموات، ساڑھے 13 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 76 ہزار 4 سو 83 ہوگئی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 62 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

صرف 7 اپریل کی تاریخ میں دنیا بھر میں کورونا کے 18 ہزار 9 سو 74 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 73 ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے صورتحال مزید ابتر ہورہی ہے، جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہے۔ 

امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپین کورونا وائرس سے متعلق دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 743 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اٹلی میں متاثرہ کیسز کی تعداد بڑھنے کی شرح میں کمی آئی ہے، جہاں اب مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 537 ہے، تاہم وہاں بھی یہ وائرس 16 ہزار 5 سو سے زائد زندگیاں نگل گیا۔

جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، تاہم اس کے پڑوسی ملک فرانس میں بھی اعداد و شمار تقریباً یکساں ہیں جہاں 98 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ 

دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 733 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید