چکوال میں پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چکوال محمد بن اشرف نے تھانہ سٹی چکوال میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 9 وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او محمد بن اشرف کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے سات لاکھ 56 ہزار روپے نقدی، زیورات اور ایک کار بھی برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ رقم اور زیورات اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے ہیں۔