• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: جزوی لاک ڈاؤن کے17 روز مکمل


راولپنڈی میں جزوی لاک ڈاؤن کو 17 روز ہوگئے ہیں لیکن شہر کی سڑکوں اور بازاروں پر رش معمول کے مطابق ہے۔

راولپنڈی میں ایک سوشل ورکر عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤکا شعور اجاگر کرنے کے لیے نکلے۔

شہر کے کرتار پور چوک پر جزوی لاک ڈاؤن کے باوجود معمول کی گہما گہمی ہے، لوگ ٹولیوں کی صورت میں ہر طرف موجود ہیں۔

سوشل ورکر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ لوگ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ سست کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سے میں یہی کہہ رہا ہوں کہ وہ خریداری کے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین