آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا کے کیس بڑھنے ہی بڑھنے ہیں، یاسمین راشد

کورونا کے کیس بڑھنے ہی بڑھنے ہیں، یاسمین راشد


وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کچھ بھی کرلیں، آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے کیس بڑھنے ہی بڑھنے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے مشورہ دیا کہ ساٹھ سال سے زائد عمرکے افراد گھروں سے نہ نکلیں، اُن کے لیے باہر زیادہ خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کررہی ہے، عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ حکومت کوروناوائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے50 بستروں پرمشتمل طبی سہولت فراہم کرنے میں وزیر محنت انصر مجید خان کی ذاتی کاوش شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید