• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کی ایڈیشنل جج جسٹس شکیل الرحمان خان کو مستقل کرنے کی سفارش

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج ،مسٹر جسٹس شکیل الرحمان خان کو مستقل کرنے کی سفارش کردی ہے ، چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس گلزار احمد کی صدارت میں منگل کے روز کمیشن کے اجلاس میں جسٹس شکیل الرحمان کو مستقل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیا گیا ، جس کی منظوری کی صورت میں معاملہ حتمی منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا ۔یاد رہے کہ جسٹس شکیل الرحما ن لاہور ہائی کورٹ میں 23اکتوبر 2018سے بطور ایڈیشنل جج خدمات دے رہے ہیں۔

تازہ ترین