• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (بلال عباسی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا دفتر چھ ماہ بعد کھول دیا گیا، رجسٹرار اور عملے نے چارج سنبھال لیا، عمارت سے پی ایم سی کا لوگو ہٹا کر پی ایم اینڈ ڈی سی کا لوگو دوبارہ لگا دیا گیا،عملے نے کام شروع کردیا، رجسٹرار نے کہا ہے کہ کل سے ہزاروں کی تعداد میں ڈاکٹرز کی رکی ہوئی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا، اور بہت جلد تمام ڈاکٹرز کی رجسٹریشن مکمل کی جائے گی تاکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
تازہ ترین