• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، مختلف سطحوں پر مستقبل کے لائحہ عمل پر غور

اسلام آباد (صالح ظافر) کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کے بارے میں حکومت مختلف سطحوں پر مستقبل کے لائحہ عمل کے متعلق تبادلہ خیال اور مشاورت کر رہی ہے جس میں آئندہ 10؍ روز کیلئے (14؍ اپریل تک) لاک ڈائون کی تجویز بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق، حتمی فیصلہ ہفتے کے آخر تک متوقع ہے جس میں صوبوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ اسی دوران، بھارت 21؍ سے بھی آگے تک اپنے لاک ڈائون میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بھارت میں متبادل دنوں پر دکانیں کھولنے، اسکولز، کالجز اور ہاسٹل بند رکھنے اور ٹرانسپورٹ سروس کھلی رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم بھارتی حکام اس پہلو پر متفق ہیں کہ 14؍ اپریل کے بعد مکمل طور پر لاک ڈائون ختم نہیں کرنا چاہئے۔
تازہ ترین