برطانیہ کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ اور کرشماتی علاج کے نام پر فروخت ہونے والی دواؤں سے ہوشیار رہیں۔
برطانیہ کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ ایسے 14 کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں غیر لائسنس شدہ اشیاء کو غیر مجاز ویب سائٹس پر فروخت کیا جا رہا تھا۔
میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اب تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے کوئی لائسنس والی دوا موجود نہیں ہے۔