امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جاگیرداروں کو شوگر میں اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی، جبکہ چند ماہ میں عوام نے 85 ارب روپے چینی کی مد میں ادا کیے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومتی ریلیف پیکیج کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچا، جبکہ 76 ارب روپے سے زیادہ قومی خزانے کے بجائے شوگر ٹائیگرز کی جیبوں میں گئے۔
سراج الحق نے کہا کہ سبسڈی دینے کے بجائے غریب عوام کو سستا علاج اور اشیاء خوردنی دی جائے، حکومت بیرونی امداد کا انتظار نہ کرے۔