پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے میڈیا کے لوگوں پر ہاتھ ڈال کر لائن کراس کی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے، یہ وقت میڈیا سے لڑائی کا نہیں ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ نیب کو ہمیشہ سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا ہے لیکن اب نیب نے میڈیا کے لوگوں پر ہاتھ ڈال کر لائن کراس کی ہے۔