• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کے 6 نئے کیسز، تعداد 212 ہوگئی

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ کیسز کی تعداد 212 تک پہنچ گئی، صوبے میں اب تک 75 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آج صوبے میں کورونا کے 6 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز  کی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔

صوبے کے 5 اضلاع سے آنے والے 71 متاثرہ افراد کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، ان میں سے 18ڈاکٹرز و ہیلتھ کیئر عملہ، 6 صوبائی محکمہ صحت کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کےحوالے سے 400 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا آنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم قرنطینہ مراکز میں 401 افراد موجود ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد تفتان کے قرنطینہ میں ہے جہاں 238 افراد کو رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین