• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے تین انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی وجہ سے انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر ایشین ہاکی فیڈریشن نے خواتین ہاکی کے تین ایشیائی مقابلے ملتوی کردئیے ہیں،ان میں اپریل سے جون تک کے ایونٹس شامل ہیں، چھ سے بارہ اپریل تک جاپان میں ہونے والا خواتین کا جونیئر ایشیا کپ 14سے21جون تک کوریا میں ہونے والی خواتین ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی اور 14سے 27جون تک ڈربلن میں کھیلا جانے والا چھ قومی خواتین ہاکی ایونٹ بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین