• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

سیری(نمائندہ جنگ)بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی سے بھارتی گنوں کے منہ بند ہو گئے،ٹائیں، چتر، بھینسہ گالہ، جگالپال و دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیاکوئی نقصان نہیں ہوا ،پاک آرمی نےدشمن کی پوسٹوں کا نشانہ بنایا ، تفصیلات کے مطابق پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ہزاروں اموات ہو چکی ہے لیکن اس وقت بھی بھارت جنگی جنون سے باز نہیں آ رہا کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں ٹائیں، چتر، بھینسہ گالہ، جگالپال و دیگر علاقوں میں بھارتی فوج نے منگل کی شام بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گولہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہیں،ادھر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

تازہ ترین