• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نرمی ، بازاروں کے اوقات بڑھائے جائیں،فردوس شمیم

کراچی(اے پی پی)قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا لائحہ عمل سندھ حکومت 14 اپریل سے پہلے طے کرے، کرونا کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت سے درخواست کی کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے بازاروں کے اوقات بڑھائے جائیں تا کہ بازاروں میں رش کم ہو، ایک دن کپڑوں کی دکانیں کھولی جائِیں، اوردوسرے دن باقی دکانیں، سندھ حکومت نے اپنا ایک بھی فرض ادا نہیں کیا، غریبوں سے راشن کا وعدہ ضرور کیا مگر آج تک راشن نہیں دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک عوام دشمن کمپنی بن گئی ہے، ایوریج بلنگ نام پر ہزاروں روپوں کے بل بھیج کر زیادتی کی گئی ہے۔
تازہ ترین