• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدآباد میں جائیداد کے تنازع پرایک بھائی قتل،دوسرا زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائدآباد میں جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں نے چھریوں کے وار کر کے ایک بھائی کو قتل دوسرے بھائی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قائدآباد تھانے کی حدود مسلم آباد ریڑھی روڈ صدیقیہ مسجد کے قریب جائیدار کے تنازع پر جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے2 افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاریا تھا کہ ایک زخمی نے راستے میںہی دم توڑ دیا ، جناح اسپتال منتقل میں مقتول کی شناخت 36 سالہ عبدالرحمن ولد عطا اللہ اور زخمی کی 28سالہ نسیم احمد ولد عطا اللہ کے ناموں سے ہوئی ،پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی سگے بھائی ہیں ، پولیس کو ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ چچازار بھائیوں میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مرکزی ملزم کزن حق نوار اور دیگر چچازاد بھائی موقع سے فرار ہوگئے ۔
تازہ ترین