• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفت سے نجات کیلئے نماز بہترین دعا اور صبر بہترین حکمت عملی ہے ،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائدتحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شب برات کے موقع پر ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر آفت سے نجات کےلئے نماز بہترین دعا اور صبر بہترین حکمت عملی ہے ۔ نماز شب برات کا تحفہ ہے،نماز قائم کر کے اللہ کو راضی کیا جائے ۔ شب برات اللہ سے معافی مانگنے اور نافرمانیوں سے ہمیشہ کےلئے تائب ہونے کی رات ہے ۔ انہوں نےکہاکہ اس وقت کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سےپوری دنیا اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہے ،طاقتورظلم نہ کرنے کا عہداور صاحب وسائل اپنے مال و دولت میں معذوروں ،ناداروں کو حصہ دار بنا کر اللہ سے رحم اور اسکی رحمت طلب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی گھڑیاں عارضی ہوتی ہیں لیکن انکے اثرات و نتاءج دائمی ہوتے ہیں ،کچھ لوگ آفات کی گھڑیوں میں راہ راست پر آ کر ہمیشہ ہمیشہ کےلئے اللہ کو راضی کر لیتے ہیں اور اپنا دین ،دنیا اور آخرت سنوار لیتے ہیں اور کچھ بد بخت جھوٹ،ناجائز منافع خوری ،ذخیرہ اندوزی اور دورسوں کے مال اور حقوق غصب کر کے اپنا ٹھکانہ جہنم بنا لیتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان،عالم اسلام کی ترقی،خوشحالی،استحکام،اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کےلئے خصوصی دعا بھی کی ۔
تازہ ترین