• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل صورتحال میں توبہ و استغفار کی اشد ضرورت ہے،عبد الخبیر آزاد

لاہور(وقائع نگار خصوصی)بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب اورمجلس علماءپاکستان کے مرکزی چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے شب برات کے موقع پر بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست لائیو پروگرام میں توبہ و استغفار کے ساتھ کوروناوائرس کے خاتمے اور عالم انسانیت کی فلاح کیلئے رِقت آمیز دعائیں کروائیں، دعاءمیں وطن عزیز پاکستان کی حفاظت، استحکام اور سلامتی اورافواج پاکستان کیلئے بھی دعا کی گئی جس میں کہاگیا کہ کوروناکی وجہ سے مشکل صورتحال میں توبہ و استغفار کی اشد ضرورت ہےعوام الناس کوحکومت اور افواج کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہئے۔
تازہ ترین