چھبیس واں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے ملائیشیاء کے شہر ایپومیں شروع ہورہا ہے۔چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں پہلا میچ پاکستان ٹیم کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔
اولمپکس مقابلوں سے باہر ہونے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کاتقریباً ~10 ماہ بعدیہ پہلا انٹرنیشنل میچ ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 12اپریل کو ہوگا ۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جاپان، ملائیشیاء، بھارت، کینیڈا اور نیوزی لینڈشامل ہیں۔
ادھر پاکستان ٹیم آج شام آسٹریلیا سے پریکٹس میچ کھیلےگی۔