ڈیرہ غازی خان میں ایک مدرسے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 کمسن طالب علم جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے، بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے گیدڑوالابائی پاس کے قریب واقع مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ کی پہلی منزل پربچے پڑھ رہے تھے جبکہ دوسری منزل کی تعمیر کا کام جاری تھا، اچانک زیرتعمیر دوسری منزل کی چھت پہلی منزل پر آگری اور جماعت میں موجود21بچے ملبے تلے دب گئے۔
حادثے میں 5 بچے جاں بحق اور16زخمی ہوئے ، ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد ملبےتلےدبنے والے تمام بچوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ، اسپتال میں زیرعلاج بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، متاثر ہونے والے تمام طالب علموں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔