پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مستحق افراد کی امداد کیلئے آگے آگے ہیں، اُن کے ادارے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت چترال میں راشن کے سیکڑوں بیگز لوگوں میں تقسیم کیے گئے۔
شاہد آفریدی فاونڈیشن کے چیئرمین شاہد آفریدی ان دنوں پاکستان کے شمالی علا قے میں ہیں جہاں وہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن میں موجود افراد کی مدد کررہے ہیں۔
آفریدی کالام ،مینگورہ ،چٹ درہ ،لوئر دیر اوراپر دیر میں راشن کی تقسیم کے بعد اب چترال پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سیکڑوں فیملیز میں مفت راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر چترال کے کمشنر ریاض مسعود نے شاہد آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم اب راشن کی تقسیم کیلئے اپر چترال جائے گی۔