• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکی ایسے کریں جیسے شادی شدہ مرد گھر کا کام کرتا ہے، یاسر حسین

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار یاسر حسین نے نیکی کر کے اُسے پوشیدہ رکھنے کا انوکھا طریقہ بیان کردیا۔اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک تجویز شیئر کی اور کہا کہ ’نیکی ایسے کرو جیسے ایک شادی شدہ مرد گھر میں کام کرتا ہے اور تیسرے کو اس کی خبر تک نہیں ہوتی‘۔اس سے قبل یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس تیار کررہے تھے۔یاد رہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مختلف معروف شخصیات نے خود کو گھروں تک محدود کیا ہوا ہے جبکہ اُن میں سے بہت سے اسٹارز غریبوں کی مدد کے لیے راشن بھی تقسیم کررہے ہیں۔راشن تقسیم اور اس کی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کی وجہ سے شوبز ستاروں اور معروف اسٹارز کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔سب کا ہی خیال ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے تشہیر کی ضرورت نہیں ہے جبکہ چند لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تشہیر کرنے کا مقصد دوسروں کو ترغیب دلانا ہے۔

تازہ ترین