• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی کھلاڑی بھی کورونا فنڈز جمع کرنے لگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک گیر لاک ڈائون کے متاثرین کی امداد کے لئے قومی ہاکی کھلاڑیوں نے امدادی مہم شروع کردی ہے۔ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے از خود قائم کردہ فنڈ میں بڑی رقم جمع کی ہے ۔گول کیپر عمران بٹ نے متاثرین کی مدد کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں عطیات دئیے ہیں۔ سابق اولمپین شہناز شیخ نے ویڈیو پیغام میں شہریوں سے عمران بٹ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے، سابق کپتان سمیع اللہ، قمر ضیاء نے بھی ملک کے مخلتف شہروں مین متاثرین کی مدد کی ۔

تازہ ترین