• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے تحت کام کرنیوالے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت کام کرنیوالے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا،جمہوری عمل کو پٹری سے اتارنے کا کوئی بھی عمل آئین کو منسوخ نہ کرسکا‘ کورونا وائرس بحران میں حکومت قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے آئین پاکستان کا استعمال کرے۔ آئین کے تحت کام کرنے والے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ 10اپریل 1973کو پاکستان کے منتخب نمائندوں نے آئین پاکستان منظور کیا۔ آئین کی دستاویز کو تمام سیاسی جماعتوں اور وفاقی اکائیوں نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔ گزشتہ سینیٹ نے 10 اپریل کو بطور یوم دستور منانے کا فیصلہ کیا۔ جمہوری عمل کو پٹری سے اتارنے کا کوئی بھی عمل آئین کو منسوخ نہ کرسکا۔ آئین کو معطل کرکے اسے زندہ رکھا گیا۔ کیونکہ انہیں علم تھا کہ آئین کے حوالے سے اب ایسا قومی اتفاق رائے نہیں حاصل ہوسکتا۔

تازہ ترین