پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے پاناما لیکس کے حوالے سے تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا میں تہلکہ مچ گیا ہےکسی نے اکیلے شریف خاندان کے لیے سازش نہیں کی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حسین نوازشریف نے اپنے اثاثوں کو الحمد للہ کہہ کر قبول کیا جو اعتراف جرم ہے، یک دم آپ کے پاس پیسے کہاں سے آگئے، جس چیز کو ہاتھ لگایا سونا ہوگئی؟
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ سادگی سے فرماتے ہیں کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں کہ آف شور کمپنیاں ہوتی کیا ہیں۔