کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ خورشید شاہ کیس میں شریک ملزموں کی درخواستوں پر نیب کو ملزموں کے خلاف جلد تحقیقات مکمل کر کے 16 جون تک ریفرنس فائل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تمام 15 ملزموں کی عبوری ضمانت میں بھی 16 جون تک توسیع کردی ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں خورشید شاہ کیس میں شریک ملزموں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔