• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ کیوسی نے پرل مرڈر کیس میں عمر شیخ کو مفت خدمات پیش کر دیں

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کے سب سے کم عمر کوئینز کونسلز (کیو سی) میں سے ایک نے برطانیہ میں پیدا ہونے والے عسکریت پسند احمد عمر شیخ اور تین دیگر کو اپنی خدمات مفت پیش کردیں۔ ملزمان پر 2002 میں وال سٹریٹ کے صحافی ڈینیل پرل کو مبینہ طور پر کراچی میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ علی نواز باجوہ کیو سی، جنہوں نے 2011 میں اس وقت تک کے سب سے کم عمر کیو سی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ایک انٹرویو میں رپورٹر کو بتایا کہ برٹش پاکستانی عمر شیخ کیس کی ہینڈلنگ اور دیگر تین مردوں سے سلوک تشویش میں اضافہ کا باعث تھا۔ قتل کے دیگر ملزمان میں فہد نسیم احمد، سید سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل شامل ہیں۔ علی باجوہ کیو سی نے کرکٹر سلمان بٹ پر 2010 میں سپاٹ فکسنگ کا چارج عائد کئے جانے کے بعد سائوتھ وارک کرائون کورٹ میں اس کی نمائندگی کی تھی۔ وہ 2015 میں بی بی سی نیوز نائٹ پروگرام میں ظاہر ہوئے اور پہلی بار انہوں نے یہ وضاحت کی کہ ایم کیو ایم رہنما الطاف حسین کی بعض تقاریر دہشتگردی اور نفرت پر مبنی تقاریر کے زمرے میں آتی ہیں۔
تازہ ترین