• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونادفعہ144کے باوجود،امدادی رقم لینے کیلئے سینکڑوں افراد جمع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144کوہوامیں اڑادیا۔خدادادکالونی گارڈن ٹائون یونین کونسل61میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم تقسیم کے دوران سینکڑوں خواتین ومردوں کاہجوم اکٹھاکردیا۔الفلاح ویلفئیرسوسائٹی کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گلی میں ہجوم اکٹھاکرنے پر احتجاج کیا۔ کوروناایمرجنسی ہیلپ نمبر1166پرکی گئیں شکائتی کال پربھی کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب اوردیگراعلی حکام سے ضلعی انتظامیہ اورپولیس اہلکاروں کے خلاف ہجوم اکٹھا کرنے پرکاروائی اورسوسائٹی کے گھروں میں اینٹی وائرل سپرے کروانے کامطالبہ کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سکول کے باہرہجوم کاسلسلہ دوہفتے تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین