وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعجاز شاہ، حماد اظہر، عمر ایوب، خسروبختیار، سید فخر امام اور وفاقی مشیر عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی۔
اس موقع پر کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی اور ایران سے ملحق پاکستان کے چار سرحدی اضلاع میں ایران سے ضروری اشیا کی سپلائی پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو پاکستانی افغانستان سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں وہ ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کے مراحل سے گزر کر پاکستان آ سکتے ہیں۔
ایران سے پاکستان کے چار سرحدی اضلاع کو ضروری اشیا کی ترسیل بھی قواعد و ضوابط کے تحت ہوگی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ افغانستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت صرف خوراک اور ادویات کے لیے ہے۔