• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا کورونا پر از خود نوٹس عوام کی ترجمانی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی کارکردگی پر ازخود نوٹس عوام کی ترجمانی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے اب تک کورونا مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار امداد کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے دھکے کھارہے ہیں، جبکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے سامنے انتظامیہ بےبس نظر آتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز پر خورونوش کی تمام اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دیہاڑی دار طبقہ میں امداد نہیں پہنچا رہی، غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے۔

تازہ ترین