• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینڈی مرے نے لائف پارٹنر کو ٹینس پارٹنر بنا لیا

لندن (جنگ نیوز) کورونا وائرس کے باعث گھر میں خود کو قرنطینہ کیے ہوئے اینڈی مرے نے اپنی لائف پارٹنر کو ٹینس پارٹنر بنالیا۔ دونوں نے گھر کے لان میں ٹینس کھیل کر وقت گذارا ۔ برطانوی ٹینس اسٹار نے اس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردی ۔ دونوں میاں بیوی نے دیگر کھلاڑیوں کو چیلنج بھی کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ میچ کے دوران کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ اینڈی مرے کورونا فنڈ میں بھاری امداد بھی دے چکے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں روکی ہوئی ہے جس کے باعث متعدد عالمی پلیئرز اپنے گھروں میں خود کو قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اپنی فرنچ اوپن کی شرٹ نیلامی کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین