• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کارکردگی پر چیف جسٹس کا نوٹس عوام کی ترجمانی ہے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی کارکردگی پر ازخود نوٹس عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے۔لاک ڈائون میں غریب فاقوں پر مجبوراور حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے خطاب اور بعد ازاں شیخوپورہ میں ناکے پر دو پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کرتےہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے اس سے عوامی مشکلات اور پریشانیوں کا حل نکلے گا۔
تازہ ترین