• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کشمیری عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر کے نہتے عوام کو کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنارہی ہے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پرشیلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی اپیل کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مودی حکومت کا رویہ مسلمانوں کیلئے کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

تازہ ترین