• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر ٹرولنگ کا سامنا کیسے کرتی ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں ٹرولنگ سے بچنے کی کوشش نہیں کرتی بلکہ ٹرولرز سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

حال ہی میں میزبان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ٹرولنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ندا یاسر جو اکثر و بیشتر اپنے بیانات کے سبب ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، نے دورانِ گفتگو کہا کہ ٹرولرز کو نظر انداز نہیں کرتی بلکہ ان سے بہت کچھ سیکھتی ہوں۔ میں اسے مثبت انداز میں لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں منفی باتوں، غیر ضروری اور بے مقصد تنقید کو نظرانداز کر دیتی ہوں او اس کی بجائے میں مثبت پہلو کو دیکھتی اور تعمیری تنقید کرنے والوں سے سیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید